جیل (عمران خان , رانا ثناء اللہ)
ستمبر 2019 میں رانا ثنااللہ کو گرفتار ہوئے دو ماہ ہوچکے تھے۔ ان کے وکیل نے عدالت سے رجوع کیا کہ رانا ثنااللہ کو گھر سے کھانا بھیجنے کی سہولت دی جائے کیونکہ قانون میں گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت موجود ہے۔ رانا ثنااللہ کی میڈیکل رپورٹس بھی عدالت میں جمع کروائی گئیں جس کے مطابق وہ دل کے مریض ہیں اور پرہیزی کھانا کھاتے ہیں۔ جج قیصر نذیر بٹ نے دو ہفتے بعد درخواست پر فیصلہ سنایا کہ کھانا منگوانے نہ منگوانے کی اجازت، جیل سپرنٹنڈنٹ صاحب دیں گے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ صاحب نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ رانا صاحب کو روزانہ پرہیزی کھانا ہی دیا
جاتا ہے، لہذا ان کا گھر سے منگوانے والا مطالبہ جائز نہیں۔
.jpeg?alt=media&token=180232ec-8d44-4e18-9cb7-e17b70c609ec)
کل صبح عمران خان کو اٹک جیل میں تحریک انصاف کے رہنماوں کی
جانب سے کھانا بھیجا گیا، جو جیل انتظامیہ نے اندر نہیں جانے دیا۔ عمران خان کے اپنے ذرائع کے مطابق انکو جیل کی جانب سے اچھے ناشتے کے تقاضے کے باوجود انہیں اچھا ناشتہ نہیں دیا گیا۔ دوپہر کے کھانے میں عمران خان نے صرف پھلوں پر اکتفا کیا۔
اقتدار و طاقت میں کبھی بھی ایسے کام نا کریں کہ جو انا، تکبر، ظلم و بربریت پر مبنی ہوں۔ یہ دنیا بڑی ظالم ہے ۔ بہت جلد مکافات عمل دکھاتی ہے۔

Comments