اقلیتیں بھی مقدس ہیں۔
یہ تصویر ان لوگوں کا منہ چڑا رہی ہے جو کہتے تھے کہ دو قومی نظریہ اور ہندوستان کی تقسیم محض قائد کی سوچ تھی۔ یہ تصویر اس تنگ نظر ہندؤں کے ملک کی نہیں جہاں اقلیتوں کو نجس سمجھا جاتا ہے ۔ یہ تصویر ملک پاکستان کی ہے جہاں اکثریتی آبادی مسلمانوں کی ہے اور انکا مذہب انکا سلوگن امن، بھائی چارہ اور برابری ہے۔
یہ اسی پاکستان کی تصویر ہے جہاں پر کسی ایک آواز پر ہزاروں لوگوں کا ہجوم آیا ، چرچ اور اسکے اندر کی مذہبی کتابیں ، گھر اور اسکے اندر ان نادار و غریب لوگوں کے خواب سب کچھ جلا گئے۔
یہ عورت بےبس نہیں ہے یہ معاشرے کی ایک اقلیت کی بےبسی ہے جو اگر پاکستان میں ہے تو عیسائی اور ہندو کمیونٹی ہے ، پڑوسی ملک میں عیسائی اور مسلم کمیونٹی ۔۔
اس جہاں میں رہنا کہ جہاں آپکو آپکے گھر نے اندر بھی تحفظ کا احساس نا ہو وہ گھر کیسے ہو سکتا ہے۔ یہ ایک گھر نہیں جلا ایک خاندان جلا ہے، انکے برسوں کی محنت جلی ہے، انکی نان و نفقہ جلا ہے اور انکی حب الوطنی کی بھی لازماً کچھ شے جل چکی ہو گی۔۔
خدا تعالیٰ ہم عقل سلیم عطا کرے کہ ہم بطور انسان ہر شخص کو زندہ رہنے , آزاد شہری سمجھنے کے قابل ہو جائیں ۔۔
آمین ۔۔
#ذیشان
Comments